جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

ناقص پرفارمنس پر محمد حفیظ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

datetime 4  جولائی  2018 |

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد حفیظ ٹیم میں واپس آنے کے بعد اپنی کارکردگی سے توقعات پوری نہ کرسکے جبکہ کوچ مکی آرتھر نے محمد عامر کو انجریز سے بچانے کے لیے مخصوص اور اہم میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد حفیظ کی بیٹنگ میں ناقص کارکردگی نے ان کے کیریئر پر سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ ٹیم میں واپسی

کے بعد انتظامیہ کی توقعات پر پورا نہیں اترسکے ہیں اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دونوں میچز میں ناکام رہنے کے بعد ٹور سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ کو بدھ کو زمبابوے کے خلاف تیسرے میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں محمد حفیظ دو ماہ بعد 37 سال کے ہوجائیں گے، انہیں بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم میں جگہ ملی تھی۔ حفیظ نے اگر پاکستان ٹیم میں اپنی بیٹنگ کارکردگی میں بہتری پیدا نہ کی تو ان کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گی۔ اس وقت قومی سلیکٹرز ورلڈکپ کے لیے منصوبی بندی کررہے ہیں اور حفیظ کی مسلسل خراب کارکردگی ان کا کیس کمزور کررہی ہے۔ امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر اور بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کیا جائے گا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو74 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ زمبابوے کے خلاف ہونے والا سیریز کا تیسرا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گا۔ محمد حفیظ نے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف 7 رنز بنائے تھے اور 3 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ میں صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔ حارث سہیل جو عام طور پر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہیں۔انہیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اوپنر کی حیثیت سے آزمانے کا تجربہ کیا جائے گا۔

فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستانی ٹیم انتظامیہ روٹیشن پالیسی کے تحت کھلار ہی ہے۔ عامر نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا جس کے بعد انہیں تین میچوں میں آرام دیا گیا۔ زمبابوے کے خلاف میچ میں محمد عامر آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک ٹورنامنٹ کا ہر میچ نئی پچ پر ہورہا ہے۔ اگر پاکستان اور زمبابوے کے میچ میں تازہ وکٹ استعمال نہیں ہوئی تو محمد نواز کو برقرار رکھا جاسکتا ہے تاہم اس کے امکانات بہت کم ہیں۔

محمد نواز دونوں میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ منگل کو ہرارے میں پاکستانی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن تھا جس میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، حارث سہیل، شاہین شاہ آفریدی، حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی۔ تین قومی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا دونوں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، پاکستان نے دو میں سے ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے اس کے 4 پوائنٹس ہیں جبکہ میزبان زمبابوے دونوں میچ ہار چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…