ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ایرانی میسی کا 23سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان

datetime 29  جون‬‮  2018 |

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی میسی کے نام سے مشہور ایران کی ٹیم کے اسٹار سردار عثمان نے شائقین کی جانب سے تضحیک پر محض 23سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔سردار عثمان اپنے ملک میں ایرانی میسی کے نام سے مشہور ہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ سے قبل اپنی ٹیم کے لیے 33میچوں میں 23 گول اسکور کیے تھے۔انہوں نے ایران کو ورلڈ کپ تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

اور کوالیفائنگ راونڈ 14میچوں میں 11 گول اسکور کر کے ایران کی ورلڈ کپ میں رسائی کی راہ ہموار کی تھی تاہم روس آنے کے بعد ان کی کارکردگی مایوس کن رہی اور وہ اپنی ٹیم کیلئے عالمی کپ میں ایک بھی گول اسکور نہ کر سکے۔ایران کی ٹیم گروپ بی موجود تھی جہاں سے پرتگال اور اسپین نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی اور ایرانی ٹیم گروپ میں تیسرے نمبر پر رہی۔ ایرانی ٹیم نے عالمی کپ میں مراکش کو شکست دی، اسپین کے ہاتھوں ناکامی سے دوچار ہوئی جبکہ پرتگال سے میچ ڈرا کرنے میں کامیابی رہی۔4برس قبل 19سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے والے سردار عثمان ایران کی ٹیم کے اہم رکن تصور کیے جاتے ہیں تاہم ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد شائقین کی جانب سے ان کی تضحیک اور کردار کشی کے بعد نوجوان اسٹار نے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ ایران کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں اور ان کا ایران کے سب سے بڑے فٹبال اسٹار علی داعی سے موازنہ کیا جاتا ہے جنہوں نے 149 میچوں میں ایران کے لیے 109 گول کیے۔عثمان نے فیصلے کو مشکل اور دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر ہونے والی بے جا تنقید اور تضحیک کی وجہ سے میری والدہ شدید بیمار ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم کسی طرح بھی چند لوگوں کی جانب سے کی گئی تضحیک کے ہرگز مستحق نہیں تھے لیکن اس عمل کی وجہ سے میری والدہ کی بیماری سنگین ہو گئی ہے۔عثمان نے کہا کہ ایسے میں مجھے مشکل صورتحال کا شکار ہو گیا اور مجھے دونوں میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا تھا لہٰذا میں نے اپنی والدہ کا انتخاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…