ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ارجنٹائن کی شکست پر میسی کے بھارتی مداح نے خود کشی کرلی

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/کیرالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی کروشیا کے ہاتھوں بدترین شکست سے دلبرداشتہ ہو کر لیونل میسی کے ایک بھارتی مداح نے دریا میں کود کر خود کشی کر لی۔ورلڈ کپ 2018 کے اہم میچ میں لیونل میسی اور ان کی ٹیم ارجنٹائن بالکل آؤٹ آف فارم نظر آئے اور کروشیا نے انہیں باآسانی 3۔0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے اخراج کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔ارجنٹائن کی اس بدترین کارکردگی اور شکست سے دنیا بھر میں لیونل میسی کے شائقین کو شدید مایوسی اور صدمہ ہوا۔

تاہم بھارت کے شہر کیرالہ میں عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار کا ایک مداح یہ صدمہ برداشت نہ کر سکا۔ضلع کوٹایم سے تعلق رکھنے والے ڈینو ایلکس لیونل میسی کے بہت بڑے مداح تھے اور ارجنٹائن اور میسی کی مایوس کن کارکردگی سے دلبرداشہ ہو کر انہوں نے مبینہ طور پر دریا میں کود کر خودکشی کر لی۔ڈینو آخری مرتبہ ارجنٹینا کا میچ دیکھتے ہوئے پائے گئے تھے تاہم اسکے بعد سے غائب ہیں لہٰذا یہ مانا جا رہا ہے کہ وہ ارجنٹائن کی شکست کا صدمہ برداشت نہ کر سکے اور خودکشی کر لی۔انہوں نےخودکشی سے قبل ملیالم میں لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ میں نے جو کچھ دیکھنا تھا سب دیکھ لیا، اب یہاں دیکھنے کو کیا ہے، میں گہرائیوں میں چھلانگ رہا ہوں۔رپورٹس کے مطابق میچ سے قبل ڈینو میچ سے قبل میسی کی ٹی شرٹ بھی خرید کر لائے تھے اور انہیں خدشہ تھا کہ اگر وہ میچ ہار گئے تو ان کے دوست ان کا بہت مذاق اڑائیں گے۔پولیس نے نجی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے کام کرنے والے نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کرتے ہوئے ڈینو کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…