اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے یکمشت نظرثانی کرتے ہوئے 7 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کی کمی کے بعد نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ تازہ نظرثانی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں دوبارہ کمی کر دی گئی ہے۔



















































