ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر فیس بک کے خصوصی فیچر

datetime 19  جون‬‮  2018 |

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)  فٹ بال کا 21 واں عالمی کپ روس میں جاری ہے جس میں ہر روز نئے ریکارڈ بن اور ٹوٹ رہے ہیںجہاں فٹ بال ورلڈ کپ کے سحر میں دنیا بھر کے لوگ اور میڈیا جکڑ ہوا ہے، وہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرنے میں مصروف رکھنے کی غرض سے دنیا کی

سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک نے خصوصی نئے فیچر متعارف کرادیے جو یقیناً صارفین کی دلچسپی کا باعث بنیں گے۔ فیس بک نے فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے لیے صارفین کی دلچسپی کو بڑھانے کے لیے خصوصی فیچر متعارف کراتے ہوئے چند چھوٹی موٹی تبدیلیاں کی ہیں، جن سے زیادہ تر صارفین بے خبر ہیں۔ فیس بک نے فٹ بال کپ کا حصہ بننے والی 32 ٹیموں میں سے کسی بھی من پسند ٹیم کا پروفائل فریم بنانے کا فیچر متعارف کراتے ہوئے اس کو اپنے نیوز فیڈ میں شامل کرلیا ہے، جس سے صارفین کسی بھی وقت اپنی من پسند ٹیم کے کلر اور جھنڈے کے ساتھ اپنی پروفائل تصویر اپڈیٹ کر سکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کو اپنی نیوز فیڈ بار میں سب سے اوپر نظر آئے گا، تاہم بعض صارفین کی نیوز فیڈ میں اگر یہ فیچر نظر نہیں آ رہا تو کوئی مسئلہ نہیں، جلد ہی یہ فیچر انہیں ان کی نیوز فیڈ میں نظر آجائے گا۔ اس فیچر پر کلک کرتے ہی صارفین اپنی پسندیدہ ٹیم کے فریم کے ساتھ اپنی پروفائل تصویر اپڈیٹ کرسکیں گے , اسی طرح فیس بک نے فٹ بال کپ کے دوران صارفین کو اپنی پسندیدہ ٹیم کی جانب سے گول کرنے کا اینیمیٹڈ اور گرافکس جشن منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارف کی جانب سے کسی بھی پوسٹ پر انگریزی میں گول لفظ لکھے جانے کے بعد پہلے وہ لفظ ہرے رنگ میں تبدیل ہوجائے گا، جس کے بعد اسکرین پر اینیمیٹڈ فٹ بال ہوا میں اڑتی نظر آئیں گی۔

اس فیچر کو استعمال کرتے وقت صارف کو انگریزی میں ’Gooal, Gool, Gooaal, Gooaaal لکھنا ہوگا۔ جس کے بعد کمنٹ والی پوسٹ پر اینیمیشن اور گرافکس کی صورت میں فٹ بال نظر آنے سمیت جشن منانے کی جھلکیاں بھی نظر آئیں گی۔ اسی طرح فیس بک نے کسی بھی فٹ بال میچ کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے بھی خصوصی فیچر متعارف کرائے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی صارف کسی بھی میچ کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ کرکے میسینجر یا فیس بک پر اسے شیئر کرے گا تو کیمرے پر خصوصی افیکٹس، اینیمیشن اور گرافکس کے آپشن نظر آئیں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارف کسی بھی میچ کی ریکارڈ کی گئی ویڈیو کو ویڈیو گیم کی طرح بھی تبدیل کرسکتا ہے، جب کہ کسی بھی ٹیم کے کھلاڑی کا کارٹون بھی بناسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…