پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

برازیل کے فٹ بالر رونالڈینو نے ایک ہی وقت میں دو خواتین سے شادی کرنے کا اعلان کردیا ، دنیا میں تہلکہ مچ گیا

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کے فٹ بال لیجنڈ رونالڈینونے ایک ہی وقت میں دوخواتین سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا ،برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو کئی ریکارڈ پہلے بھی قائم کر چکے ہیں مگر اب وہ ایک ایسا ریکارڈ بنانے جا رہے ہیں جو شاید ہی اس سے پہلے کسی سپورٹس سٹار نے بنایا ہو۔

گزشتہ دو سال سے دو خوبرو لڑکیاں پریسیلا کوئلو اور بیٹر س سوزا ان کے ساتھ رہ رہی تھیں اور اب وہ ان دونوں سے بیک وقت شادی کرنے والے ہیں۔دی مررکی رپورٹ کے مطابق رونالڈینو کے پریسیلا کے ساتھ کئی سال سے تعلقات ہیں جبکہ بیٹرس کے ساتھ ان کے تعلقات کا آغاز 2016ء میں ہوا۔ گزشتہ دو سال سے وہ ان دونوں خواتین کے ساتھ ریوڈی جنیرو میں اپنے محل نما گھر میں رہ رہے ہیں۔ برازیلین میڈیا کا کہنا ہے کہ رونالڈینو دونوں لڑکیوں کو منگنی کی انگوٹھیاں پہنا چکے ہیں اور وہ دونوں ان کے ساتھ بیک وقت شادی کے لیے بھی تیار ہیں۔ شادی کی تقریب مشہور تفریحی مقام سانتا مونیکا میں منعقد ہوگی جس میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد کے شریک ہونے کا امکان ہے، واضح رہے کہ رونالڈینو کی بہن ڈیسی اپنے بھائی کی بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کے خلاف ہے اور رونالڈینو کی بہن اس شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہو گی۔ رونالڈینو کی شادی کی تقریب میں موسیقی کی ذمہ داری مشہور گلوکار جارج ورسیلو نبھائیں گے اس کے علاوہ رونالڈینو کے قریبی دوستوں اور عزیزوں کو بھی شادی میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان دونوں لڑکیوں کو رونالڈینو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ مارچ 2018ء میں رونالڈینو اپنے سامبا میوزک بینڈ کے ساتھ جاپان کے دورے پر گئے تو بھی یہ دونوں لڑکیاں ان کے ہمراہ تھیں اور اس کے علاوہ برازیل کے دارالحکومت میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی رونالڈینو کی دونوں منگیتر ساتھ ساتھ نظر آئیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…