جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈیئرڈیولز نے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو آئی پی ایل سے باہر کردیا

datetime 21  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) انڈین پریمیر لیگ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو آخری میچ میں 11 رنز سے ہرا کر لیگ سے باہر کرتے ہوئے ٹائٹل کے دفاع کا خواب چکنا چور کردیا۔ممبئی انڈینز نے رواں برس ایونٹ کا آغاز کچھ اچھے انداز میں نہیں کیا اور انہیں ابتدا میں اپنے اکثر میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم گزشتہ چند میچوں میں ٹیم نے شاندار واپسی کی البتہ اسے پلے آف تک رسائی کیلئے اپنے آخری لیگ میں لازمی فتح درکار تھی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آئی پی ایل کے 55ویں میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ریشابھ پانٹ نے 4 چھکوں کی مدد سے 64 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ وجے شنکر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان کے علاوہ آسٹریلین گلین میکسویل نے 22 رنز بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے کرونل پانڈیا، جسپریت بمراہ اور مارکنڈ نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی تیسری گیند پر 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ویسٹ انڈیز سے آئے ایون لوئس کی 48 اور بین کٹنگ کی 37 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ممبئی انڈینز کے دیگر بڑے اسٹارز ناکامی سے دوچار ہوئے جہاں ہردک پانڈیا 27، کپتان روہت شرما 13، کیرن پولارڈ 7 رنز بنا سکے۔دہلی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے امیت مشرا، پٹیل اور لیمی چن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مشرا کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور ممبئی انڈینز کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…