ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

مکی آرتھر ، سرفراز اور انضمام نے آئر لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کو حتمی شکل دی ،کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

datetime 10  مئی‬‮  2018 |

نارتھمپٹن( آن لائن )نارتھمپٹن میں مکی آرتھر، سرفراز احمد اور انضمام الحق نے مل کر آج جمعے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبلن میں پاکستانی کرکٹ ٹیم 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاسٹ بولرز محمد عامر، محمد عباس اور راحت علی کے علاوہ بولنگ آل رانڈر فہیم اشرف اور لیگ اسپنر شاداب خان میچ میں شریک ہوں گے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز اظہر علی کے

ساتھ امام الحق کریں گے۔ حارث سہیل ون ڈان پر آئیں گے۔ چوتھے نمبر پر اسد شفیق اور پانچویں نمبر پر بابر اعظم آئیں گے۔کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد چھٹے نمبر پر کھیلیں گے جبکہ پاکستان ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گا جس نے نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔پاکستان کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کھیلنے ڈبلن پہنچ گئی ہے جہاں بدھ کو پاکستان کا پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…