پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلوی بورڈ کا دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی سے رابطے کی تصدیق سے انکار

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے دورہ پاکستان کے لئے پی سی بی سے رابطہ کرنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کو مہمان کینگروز کی متحدہ عرب امارات میں میزبانی کرنا ہے۔اس حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقل کی جائے۔

تاہم کینگروز بورڈ کے ترجمان نے ان خبروں کی تصدیق سے انکار کیا اور کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ہماری سب سے اولین ترجیح ہے اور آسٹریلوی ٹیم کے نقطہ نظر سے ہم سیریز متحدہ عرب امارات سے کہیں اور منتقل کرنے پر غور نہیں کر رہے۔یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم نے 1998 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا اور دونوں ممالک متحدہ عرب امارات، انگلینڈ اور سری لنکا کے میدانوں کو سیریز کے لئے نیوٹرل وینیو کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…