اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کیلئے تجاویز مانگ لیں

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بال ٹیمپرنگ کرنے والے اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کولکتہ میں منعقدہ پانچ روزہ بورڈ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں کینگروز کھلاڑیوں کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے

گیم کے امیج کو بری طرح خراب کیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اب کھیل کے حسن کو برقرار رکھنے کیلئے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور جھگڑالو کھلاڑیوں کیلئے سخت سے سخت سزائیں مقرر کرنے کا وقت آ گیا ہے اور اسی حوالے سے ہم نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی اور چیف ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگی ہیں، امید ہے کہ ہم بہتر نتائج پر پہنچ جائیں گے۔فٹ بال کی طرح کرکٹ میں ریڈ اور یلو کارڈ کی تجویز سامنے آئی تھی لیکن میرے خیال میں کرکٹ کے کھیل میں اس سزا پر عمل درآمد کرانا بہت مشکل ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…