بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لانے والی بلٹ پروف بس کے ساتھ کیا ہوا؟ حیرت انگیز صورتحال،شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 1  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے قبل کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لانے والی بلٹ پروف بس کی چابیاں گاڑی کے اندر ہی رہ گئیں، لاک ماسٹر کو منگوا کر گاڑی کا دروازہ کھولا گیا۔اتوار کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ سے قبل اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو سٹیڈیم لانے والی بلٹ پروف کوچ کی چابیاں گاڑی کے اندر ہی رہ گئیں۔نیشنل سٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر کھڑی گاڑی کو سائڈ پر ہٹانے کیلئے

لاک ماسٹر کو منگوایا گیا جس نے بلٹ پروف کوچ کے دروازے کا لاک کھولا جس کے بعد گاڑی کو وہاں سے ہٹایا گیا۔دریں اثناء وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلے ہیں اور امید ہے کہ دوسرے ممالک کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں پی ایس ایل میچوں کے کامیاب انعقاد سے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ کے دو بڑے نام ہیں ۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹی 20 کرکٹ سیریز دلچسپ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے شاندار مقابلوں سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ کے کھیل سے بے حد لگاؤ رکھتے ہیں اورپاکستانی پرامن قوم ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچوں کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے باعث شائقین کرکٹ کو شاندار کھیل دیکھنے کو ملا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے لئے حالات ساز گار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان میں بہت مقبول ہے اورویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں آمد کرکٹ کے کھیل سے لگاؤ رکھنے والوں کے لئے خوش کن خبر ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…