اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

لاہور قلندرز نے عمر اکمل کے حوالے سے افواہوں کو مسترد کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے اسٹار بلے باز عمر اکمل کی کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ عمر اکمل کو لاہور قلندرز کی ٹیم کچھ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے فائنل الیون کا حصہ نہیں بنا رہی اور ان کے حوالے ٹیم مینجمنٹ تمام تر معلومات کا انکشاف ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد کریگی۔

تاکہ ایونٹ کو کوئی نقصان نہ پہنچے تاہم گزشتہ رات لاہور قلندرز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس قسم کی تمام تر افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ عمر اکمل کے حوالے سے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی تمام تر افواہوں کو مسترد کرتی ہے۔گزشتہ دو سیزن میں بدترین ناکامی کے بعد یہ سیزن بھی لاہور قلندرز کیلئے کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا اور وہ اپنے ابتدائی چھ میچ ہار کر سب سے پہلے ایونٹ سے باہر ہوئے تاہم اس کے بعد ٹیم نے یکے بعد دیگرے اپنے تینوں میچوں میں فتح حاصل کی۔عمر اکمل ان میچوں میں بری طرح ناکام رہے اور پانچ میچوں میں صرف 58 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے انہیں باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا اور عمر اکمل کی غٰر موجودگی میں ٹیم چار میں سے تین میچز جیتنے میں کامیاب رہی۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق عمر اکمل کو ان کی ناقص فارم اور خراب رویے کی وجہ سے ٹیم سے باہر بٹھایا گیا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل گزشتہ تین میچوں سے ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر رہے اور کرک انفو کے مطابق پاکستانی بلے باز قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم کے بیان سے خوش نہیں جنہوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔میک کولم نے کہا تھا کہ عمر اکمل ایک مشکل لڑکا ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ ان کا کیریئر مشکلات سے بھرا ہوا ہے تاہم ان میں بہت صلاحیت ہے اور انہوں نے اپنے کیریئر میں چند اچھی اننگز کھیلی ہیں۔

اگر ان کا کیریئر وقت سے پہلے ختم ہوتا ہے تو یہ کہنا درست ہو گا کہ انہوں نے قابلیت سے کم حاصل کیا ٗاگر عمر اکمل کی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے خبریں غلط بھی ہیں تو بھی لاہور قلندرز کے کیمپ میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ذرائع کے مطابق ٹیم کے فیلڈنگ کوچ عتیق الزمان اور باؤلنگ کوچ کبیر خان بھی چند میچز سے ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کر رہے تاہم قلندرز کے آفیشلز نے اس حوالے سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوچز پیچھے رہ کر ریزرو کھلاڑیوں کی تربیت کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…