جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

کراچی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے ۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کے لئے ٹکٹوں کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہوجائے گی۔شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی

کردی ہے جو اس سے قبل پی ایس ایل میچز کے لئے رکھی گئی تھی۔شائقین کو اب جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار روپے کے بجائے 500 روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ سب سے مہنگا 12 ہزار روپے والا ٹکٹ 6 ہزار روپے میں ملے گا۔اسی طرح 4 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2 ہزار روپے اور 8 ہزار والا صرف 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔تینوں میچز کے ٹکٹس کورئیر کمپنی کی مختلف شاخوں پر دستیاب ہوں گے جب کہ آن لائن بھی ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…