پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپنر لیوک رونکی نے ٹورنامنٹ کے پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت کا اعلان کردیا۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستان آئیں گے جس کا رونکی نے مثبت جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اچانک کوئی ایسا کھلاڑی سامنے آجاتا ہے جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوتا اور وہ 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کا معیار اچھا ہے، یہاں تک کے جن کھلاڑیوں کو موقع نہیں مل پارہا اور بنچ پر موجود ہیں وہ بھی اچھے ہیں۔لیوک رونکی نے کہا کہ لاہور اننگز کے اختتام پر اتنا اچھی نہیں کھیل ہائی جتنا کھیل سکتی تھی اور ہم نے انہیں 163 رنز پر محدود کرنے کے لیے اچھا کھیل پیش کیا۔اسلام آباد کے اوپنر کا کہنا تھا کہ جے پی ڈومنی اور میں نے پچھلے میچ کا تسلسل برقرار رکھا، پراعتماد تھے کہ ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کریں گے، ہم ہر بال کو میرٹ پر کھیل رہے تھے۔لیوک رونکی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ذہن صاف رکھنا ہوتا ہے، اگر آپ کے دماغ میں زیادہ باتیں چل رہی ہوں گی تو آپ اچھا کھیل پیش نہیں کرپائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی ہر میچ کو پرسکون انداز میں کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے فتوحات مل رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح میچز کے دوران زیادہ جذباتی نہیں ہوتے جس کا فائدہ ٹیم کو ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 9 سے 10 مہینوں سے مختلف لیگز میں میری فارم اچھی رہی ہے، میں بے فکر ہوکر بیٹنگ کرتا ہوں، میرے بین الاقوامی کرکٹ کا اختتام ہوچکا ہے اور میں اب صرف لیگ کرکٹ کھیلتا۔لیوک رونکی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز کے مقابلے میں اب بہت اچھی ہوگئی ہے، ان وکٹوں پر بولرز کے مقابلے میں بلے باز زیادہ کامیاب ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…