منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان یکم دسمبر کو جرمنی سے نبرد آزما ہوگا

datetime 1  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی) ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ پاکستان کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنھیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ریو اولمپکس 2016 کی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 2 ارجنٹائن، نمبر 9 نیوزی لینڈ، نمبر 8 اسپین اور نمبر 18فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پول بی میں عالمی نمبر ون آسٹریلیا، نمبر 7 انگلینڈ، نمبر 10آئرلینڈ اور نمبر 17چین، پول سی میں ورلڈ نمبر 3 بیلجیم کے ساتھ نمبر 6 بھارت، نمبر 11 کینیڈا اور نمبر 15جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے جبکہ پول ڈی میں عالمی نمبر 4 نیدرلینڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن جرمنی، نمبر 12ملائیشیا اور ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ریکارڈ 4 عالمی ٹائٹلز کی فاتح پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں پول مرحلے میں 28 سے 9 نومبر تک ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے افتتاحی روز پول سی میں شین میکلوڈ کی قیادت میں بیلجیم اور کینیڈا کے مابین ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے شیڈول ہے۔ گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا، 5 دسمبر کو ملائیشیا سے جوڑ پڑے گا جبکہ 9 دسمبر کو قومی ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ 2 دسمبر کو بھارت اور بیلجیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا 4 دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ہر پول میں ٹاپ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں یقینی رسائی حاصل کرلیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ٹیموں کو 10 اور 11 دسمبر کو ایک ایک میچ مزید کھیلنا ہوگا۔کوارٹر فائنلز 12 اور 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، 14 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ 15 دسمبر کو سیمی فائنلز شیڈول ہیں، فیصلہ کن معرکہ 16 دسمبر کو ہوگا۔

جبکہ اسی روز سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کے مابین برانز میڈل کیلیے میچ بھی ہوگا۔میگا ایونٹ رواں سال 28 نومبر سے 16 دسمبر تک کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور میں ہوگا، میزبان وینیو میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے علاوہ گزشتہ سال لندن اور جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز کے ذریعے کوالیفائی کرنے والی اور براعظمی چیمپئنز ٹیمیں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…