منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل، ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی فٹنس کا راز بتادیا

datetime 26  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے آل رانڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ان کا حوصلہ بڑھانے دبئی پہنچ گئیں۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں ملتان سلطانز کی ابتدائی دو فتوحات پر بے حد خوشی ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی کافی میچز باقی ہیں اور فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہونا اچھی بات ہوتی ہے۔

اور شعیب ملک بھی جہاں تک میں نے سنا ہے نئی ٹیم میں آکر کافی پرجوش ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی بہترین فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اپنی غذا کا بے حد خیال رکھتے ہیں، میں اتنا خیال نہیں رکھ پاتی لیکن شعیب کافی ڈسپلن کے پابند ہیں۔ثانیہ مرزا نے ازراہ مذاق کہا کہ چونکہ شعیب ملک مجھ سے عمر میں بڑے ہیں تو انہیں خود کو فٹ رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ اگر آپ ایتھلیٹ ہیں اور آپ لمبے عرصے تک میدان میں رہنا چاہتے ہیں آپ کو اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے اور شعیب ملک بھی اپنی غذا اور فٹنس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہربار کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل میں بہت مزہ آرہا ہے، دن میں ہونے والے میچز میں لوگوں کی تعداد کم ہے، میں امید کرتی ہوں کہ رات کی طرح دن کی میچز میں بھی شائقین زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے۔بھارتی اسٹار نے کہا کہ فی الحال وہ ٹینس سے دور ہیں اور بحالی نو کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک میچ ہار گئے تو بھی اگلے میچ میں بھرپور تیاری سے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کم بیک کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…