پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے 17ویں سندھ گیمز 2018کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )سندھ حکومت نی17ویں سندھ گیمز 2018 کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی، پانچ برس کے طویل تعطل کے بعد ہونے والے روایتی کھیلوں میں صوبے کے تمام 6 ڈویڑنز کے مرد اور خواتین کھلاڑی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سندھ گیمز میں کراچی، حیدر آباد، میر پور خاص، سکھر ، لاڑکانہ اور میرپور خاص شامل ہیں۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی معاونت سے ہونے والے یہ 4 روزہ گیمز 28تا31 مارچ تجویز کیے گئے ہیں۔

تاہم حتمی تاریخ کا اعلان سندھ کے وزیر کھیل سردار محمدبخش خان مہر بدھ کو ہونے والی میڈیا بریفنگ میں کریں گے،سندھ بوائے اسکاٹس آڈیٹوریم میں دوپہر 1 بجے شیڈول اس میڈیا بریفنگ میں صوبائی وزیرکھیل سندھ گیمز کے دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے، قبل ازیں وزیرکھیل سردار محمد بخش خان مہر نے سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، اس موقع پر انھوں نے وزیر اعلی کو سندھ گیمز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا، وزیر اعلی نے گیمز کو شایان انداز میں منعقد کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ گیمزکوکامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریگی جبکہ مقابلوں میں شرکت کے لیے آنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے جائیں گے۔سندھ گیمز کے لیی15وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں مختلف کھیلوں میں سندھ بھر سی3000 ہزار سے زائدکھلاڑی حصہ لیں گے۔ ہر وینیوز پرعلیحدہ سے ایک ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنے اپنے وینیو پر تمام معاملات کو دیکھے گی اور کھلاڑیوں کو ہر سہولت فراہم کرے گی، سندھ گیمز کے ہر وینیو پرکمشنرکراچی کراچی پولیس اورسندھ اسپورٹس بورڈ کا ایک ایک نمائندہ موجود ہوگا ،ہر وینیو پر50 اسکاٹس کا دستہ تعینات ہوگا کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کراچی پولیس کے ذمے ہوگی، وزیر کھیل نے وزیر اعلی سندھ سے گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بننے کی استدعا کی جو انھوں نے بخوشی قبول کرلی۔

دوسری جانب صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کا کہنا ہے کہ سندھ گیمز کے انعقاد میں ایس او اے بھر پور تعاون کررہی ہے اور سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے ساتھ ملکر گیمز کو کامیاب بنائیں گے، واضح رہے کہ سندھ گیمز 2012 میں اس وقت کے وزیرکھیل ڈاکٹر سید محمد علی شاہ مرحوم کی کی زیرنگرانی دو مرتبہ منعقد ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد یہ گیمز تعطل کا شکار رہے، اب تک ہونے والے تمام 16 سندھ گیمزکراچی نے واضح سبقت کے ساتھ جیتنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، آخری سندھ گیمز میں کراچی نے 71 گولڈ میڈلز کے ساتھ وننگ ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا جبکہ حیدر آبادنے دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن پائی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…