بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

محمد آصف نے جوبلی انشورنس 43ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پنجاب کے محمد آصف نے جوبلی انشورنس 43ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، آصف نے فیصلہ کن معرکے میں محمد بلال کو بیسٹ آف 15 فریمز میں دلچسپ مقابلے کے بعد 8۔5 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ بدھ کو کراچی جمخانہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف اور محمد بلال کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے آصف کا ساتھ دیا ۔

اور انہوں نے بلال کو بیسٹ آف 15 فریمز میں 5 کے مقابلے 8 فریمز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، آصف نے مسلسل ابتدائی تینوں فریمز 83۔10، 69۔48 اور 76۔19 سے جیت کر بلال کے خلاف 3۔0 کی برتری حاصل کی اور ان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی لیکن بلال نے اگلے چاروں فریمز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78۔12، 93۔28، 87۔0 اور 77۔57 سے جیت کر میچ میں نہ صرف جاندار کم بیک کیا بلکہ آصف کے خلاف 4۔3 فریمز کی برتری بھی حاصل کی، آصفنے بھی ہمت نہ ہاری اور انہوں نے اگلے دونوں فریمز 68۔09 اور 79۔34 سے جیت کر ایک مرتبہ پھر بلال کے خلاف 5۔4 فریمز کی برتری حاصل کی، دسویں فریم میں بلال کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے 87۔08 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 5۔5 فریمز سے برابر کر دیا، اس کے بعد آصفنے اپنے تجربے کا استعمال کیا اور مسلسل اگلے تینوں فریمز 75۔51، 69۔40 اور 66۔37 سے جیت کر میچ میں 8۔5 سے کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس موقع پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے کو چیئرمین، صدر منور حسین شیخ، مینجنگ ڈائریکٹر، جوبلی انشورنس کو لمیٹڈ طاہر احمد، پی بی ایس اے کے سیکرٹری ذوالفقار علی رمزی، پی بی ایس اے کے خزانچی اور سینئر نائب صدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ طاہر احمد نے کیوئسٹس میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

محمد آصف نے ٹرافی کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ روپے نقد انعام حاصل کیا، محمد بلال نے 50 ہزار انعام جیتا، سیمی فائنلسٹ کو 20، 20، کوارٹر فائنلسٹ کو 10، 10، پری کوارٹر فائنلسٹ کو 4، 4 ، ہائسٹ بریک کھیلنے والے کو 10، 10 اور سنچری پلس بریک کھیلنے والے کو 20 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…