بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان سپر لیگ تھری کا رنگا رنگ میلہ (آج) سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا

datetime 21  فروری‬‮  2018 |

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ (آج) جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں سجے گا،پی ایس ایل تھری کی پاکستانی اور غیرملکی فنکاروں سے سجی افتتاحی تقریب دبئی انٹر نیشنل سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میںمعروف گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے،عابدہ پروین اور امریکی اسٹار جیسن ڈیریلوبی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،رنگا رنگ تقریب میں لیژر شوہو گا دیگر فنکاربھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ ہوگا ۔

پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اورایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنیوالی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان رات دس بجے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا تیسرا ایڈیشن (آج )جمعرات سے یواے ای میں شروع ہورہا ہے۔ میچز دبئی اورشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے۔ یواے ای کے صحرا میں (آج) سے چھکے چوکوں کی بہار آئے گی۔ پہلا میچ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اورایونٹ میں پہلی بار شرکت کرنیوالی ٹیم ملتان سلطان کے درمیان رات دس بجے کھیلا جائے گا۔ ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاورزلمی پی ایس ایل تین میں اعزاز کادفاع کرے گی۔لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پشاور نے کراچی کنگز کوشکست دیکرٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔زلمی نے ٹورنامنٹ کے دوایڈیشنز میں سب سے زیادہ 21میچزکھیل کربارہ فتوحات حاصل کی ہیں۔آٹھ میچزمیں انہیں ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔ان کی کامیابی کا اوسط ساٹھ ہے۔پشاورزلمی ٹیم میں محمد حفیظ،وہاب ریاض، کامران اکمل،حسن علی،حارث سہیل،کرس جورڈن،ڈیوائن براوو،تمیم اقبال،ایون لوئیس اور آندرے فلیچر جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔جواعزاز کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں گلوکار شہزاد رائے، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین آواز کا جادو جگائیں گے۔ امریکی پاپ اسٹار بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔ گلوکار علی ظفر ایونٹ کا ٹائٹل سانگ گاکر شائقین کا لہو گرمائیں گے ۔

رنگا رنگ تقریب میں لیژر شوہو گا دیگر فنکاربھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ آتش بازی کا دلفریب مظاہرہ ہوگا جس سے آسمان روشنیوں میں نہاجائے گا۔دبئی میں ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔ ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسٹیڈیم میں پہنچایا گیا۔ جو سب سے پہلے دفاعی چیمپیئن پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کی گئی۔پی ایس ایل کے دو پلے 20اور21مارچ کو لاہور میں ہونگے فائنل 25 مارچ کوکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر34میچز کھیلے جائیں گئے۔پی ایس ایل تھری کے دوسرے روز (کل)جمعہ کو 2میچز کھیلے جائیں گئے ،پہلا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کے مابین شام ساڑھے 4بجے جبکہ دوسرا میچ ملتا ن سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین رات9بجے دبئی انٹر نیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…