ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

پی ایس ایل ٹرافی کی دبئی میں نقاب کشائی،ٹرافی کو کس منفرد انداز میں سٹیڈیم میں لایا گیا ،جانئے

datetime 20  فروری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری ٹرافی کی نقاب کشائی دبئی میں کردی گئی۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا جس کے بعد اسے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے اور اس ایونٹ سے لوگ بہت محظوظ ہوں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈیرن سمیی پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں یہ پاکستان کے اسٹار ہیں، شعیب ملک زبردست بلے باز اور قائد ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان برینڈین میکولم کا تعارف کراتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میکولم بہترین کرکٹر اور اچھے کپتان ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کو پاکستان لانے کے لئے قائل کریں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد نے بہترین کپتانی سے چیمیئنز ٹرافی پاکستان کو جتوائی اور وہ پورے ملک کے لئے خوشیاں لائے جب کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے نوجوان اور باصلاحیت کپتان ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنے کے بھی اہل ہوسکتے ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…