ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اعزاز کے دفاع کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی، حفیظ

datetime 19  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پشاور زلمی کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لیگ کے نئے ایڈیشن میں کامیابی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم کو لگاتار دوسرے سال چمپئن بننے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔حفیظ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا ہمیشہ سے مانننا رہا ہے کہ چاہے ہم اچھا کریں یا برا لیکن وہ گزر چکا ہے اور ہم ماضی کی یادوں میں رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے۔

ہم چمپئن ہیں لیکن ہمیں اس اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بنیاد وہی ہے اور ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اسے مزید طاقت بخشی ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سعد نسیم نے کہا کہ ٹیم کے تمام اراکین آپ س میں گھل مل گئے ہیں اور ان سمیت تمام جونیئر کو ٹیم کے تجربہ کار اور سینئر اراکین اہم ہدایات دے رہے ہیں۔گزشتہ سال لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ 22 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…