بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اقربا پروری کے الزامات کا شکارمعین خان کے بیٹے اعظم خان نے پہلے ہی میچ میں نقادوں کو خاموش کروادیا

datetime 17  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور  (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے اعظم خان کی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شمولیت کو سوشل میڈیا پر کڑ ی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض لوگوں نے اسے اقربا پروری سے تعبیر کیا۔شائقین کرکٹ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعظم خان نے ابھی تک ایک بھی ڈومیسٹک میچ نہیں کھیلا اور انہیں پاکستان کے سب سے بڑے

ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔معین خان کاکہنا ہے کہ ان کا بیٹا ایک اچھا کھلاڑی ہے جس کی ایک جھلک15فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ میں دیکھنے کو ملی ،اعظم خان نے میچ میں 20گیندوں پر 32رنز بنا ئے جس میں 2چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ، وکٹوں کے درمیان برق رفتار رننگ، زور دار پل شاٹس اور سپنرز کیخلاف ان کا کریز سے نکل کر کھیلنا ان کی کرکٹ پر مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…