ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

اتنی سی عمر میں اتنا بڑا ریکارڈ کوہلی نے بڑے بڑے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 17  فروری‬‮  2018 |

سنچورین(این این آئی)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنچری اسکور کر کے نا صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔جنوبی افریقا کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز اسکور کیے۔

بھارت نے مقررہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز پانچ ایک سے اپنے نام کر لی ٗمیچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی سیریز میں تیسری اور کیرئیر کی 35 ویں سنچری تھی ٗ ویرات کوہلی میچ میں 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ویرات کوہلی نے سیریز میں تین سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے مجموعی طور پر 558 رنز بنا کر ہم وطن روہت شرما کا 491 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔کوہلی نے کہا کہ فیلڈ کے باہر جن لوگوں نے اس جیت میں تعاون کیا انھیں اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ میری اہلیہ ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتی رہیں ٗانھیں اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ ماضی میں انھیں بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ٗ اس دورے پر جب حالات مشکل تھے انھوں مجھے مسلسل حوصلہ دیا ٗمیں اس کیلئے ان کا شکر گزار ہوںانڈیا کے کوچ اور سابق کپتان روی شاستری اس تاریخی جیت کا سارا کریڈٹ کپتان کو دیتے ہوئے کہاکہ یہاں سارا کریڈٹ کپتان کو جاتا ہے کیونکہ ان کے انہماک کی سطح بہت اونچی ہے ٗ انھیں دیکھ کر ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں نے بھی اس سطح تک پہنچنے کی کوشش کی۔نھوں نے کہا کہ کارکردگی کے پیمانے پر آپ آگے بڑھ کر ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے ہیں ٗپوری ٹیم نے کوشش کی اور سیریزپانچ ایک سے ہمارے حق میں رہی۔ یہ ایک شاندار تجربہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…