اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’جو پاکستان جا کر کرکٹ میچ نہیں کھیلے گا وہ ٹیم سے باہر‘‘ سری لنکا نے پاکستان میں کھیلنے کیلئے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کے وزیرِ کھیل نے فاسٹ بولر لستھ مالنگا کی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ لاہورکے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے علیحدہ ٹیم منتخب کی جائے اور کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے ایک ہی ٹیم منتخب کی جائے گی۔واضح رہے کہ لستھ مالنگا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے لیے لاہور جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، اسی لیے انھوں نے سری لنکا کے

وزیرِ کھیل دیاسری جیاسکیرا سے درخواست کی تھی کہ اس سیریز کے لیے دو علیحدہ ٹیمیں منتخب کی جائیں لیکن وزیرِ کھیل نے ان پر واضح کر دیا ہے کہ یہ ممکن نہیں۔سری لنکا کے وزیرِ کھیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حق کھلاڑیوں کا نہیں کہ وہ اپنی مرضی کے میچز کا انتخاب کریں کہ کس میں انھیں کھیلنا ہے اور کس میں نہیں، اگر وہ پاکستان جا کر میچ نہیں کھیلنا چاہتے تو خود کو ٹیم سے باہر سمجھیں۔وزیرِ کھیل کا یہ بیان دراصل پاکستان کے دورے پر جانے کے سلسلے میں سری لنکن حکومت کی جانب سے باضابطہ توثیق بھی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سکیورٹی کی یقین دہانی پر اپنا مثبت ردعمل ظاہر کرچکا ہے۔خیال رہے کہ سری لنکا میں کرکٹ سمیت تمام ٹیموں کے سلیکشن کی حتمی منظوری کا اختیار وزارتِ کھیل کے پاس ہے۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سری لنکن ٹیم کا اعلان بیس اکتوبر کو متوقع ہے۔لستھ مالنگا کے علاوہ کپتان اپل تھرنگا بھی پاکستان جانے سے انکار کرچکے ہیں لیکن دوسری جانب جن چالیس کھلاڑیوں نے پہلے پاکستان جانے کے سلسلے میں بورڈ کو اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے ان میں سے بھی متعدد نے اپنی رائے تبدیل کردی ہے اور وہ پاکستان جانے کے لیے تیار ہوچکے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چھبیس اور ستائیس اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل انتیس اکتوبر کو لاہور میں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…