اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اگر طلاق دی تو یاد رکھناکہ میرے پاس۔۔ فریال مخدوم نے عامر خان کو ایسی دھمکی دیدی کہ وہ ہل کر رہ گئے

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)اگر طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کیا تو بیٹی کو لیکر امریکہ منتقل ہو جائوں گی، پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم نے دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کی اہلیہ

فریال مخدوم کے درمیان تعلقات اختتام کے قریب پہنچ چکے ہیں اور عامرخان نے فریال مخدوم کو طلاق دینے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ فریال مخدوم اپنے شوہر سے علیحدگی کے حق میں نہیں ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں فریال مخدوم کا ایک اور حیران کردینے والا بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے اپنے شوہر کو وارننگ دی ہے کہ اگر عامر نے انہیں طلاق دینے کا سوچا یا طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو وہ اپنی بیٹی لامائساہ خان کو لے کرامریکا منتقل ہوجائیں گی، جب کہ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ان کی شادی کو بچانے کی ہرممکن کوشش کریں۔عامر خان اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اوراکثرسوشل میڈیا پران کی تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں، انہیں اپنی بیٹی سے دوری برداشت نہیں۔ واضح رہے کہ عامر خان گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر فریال کو گزشتہ دو سال سے طلاق دینا چاہتے تھے وہ اپنی شادی سے اتنے دلبرداشتہ تھے کہ ان کا کہنا تھا وہ گھرمیں نہیں بلکہ جہنم میں رہتے ہیں جبکہ دوسری جانب فریال مخدوم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عامر انہیں کبھی طلاق نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے پاس اتنا مواد موجود ہے کہ وہ عامر کی شخصیت کو تباہ کر کے رکھ دیں گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…