منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل میں اہم اور بڑی پیشرفت سامنے آ گئی،

پی ٹی آئی رہنما کو قتل کروانے والے شخص کا نام سامنے آ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کو نارووال کے رہائشی زمان کوگی بٹ نے شوٹر ز کے ذریعے قتل کروایا۔بتایاگیا ہے کہ ریت کے ٹھیکے پر کوگی بٹ کا عبداللہ طاہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا،کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا،عبداللہ طاہر نے اس کے باوجود نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لیا،کوگی بٹ نے عبداللہ طاہر کو اسی رنجش میں شوٹرز سے قتل کروا دیا۔ پولیس کے مطابق کوگی بٹ اس وقت امریکہ میں مقیم ہے،کوگی بٹ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروایا جا رہے ہیں۔جیسے ہی ریڈ وارنٹ ملیں گے کوگی بٹ کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کوگی بٹ 20 کے قریب افراد کو قتل کر چکا ہے اور قتل ہونے والوںمیں اس کا بھائی بھی شامل ہے ۔پولیس حکام کے مطابق عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے شوٹرز کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے مقتول کی صاحبزادی کے ویڈیو بیان پر ردِعمل میں کہا ہے کہ عبداللہ طاہر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،مقتول کے اہل خانہ کو مکمل انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں،شواہد کی بنیاد پر تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیں،قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو بہت جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…