اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے (آج)بدھ21اکتوبرکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 53پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 382روپے 2پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت میں 389روپے 80پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں (آج)21اکتوبر کیلئے ہوں گی۔



















































