منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے فی یونٹ استعمال پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق مقامی اسکریپ استعمال کرنے والے اسٹیل میلٹرز 30 روپے فی بجلی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے، 70 فیصد سے زائد درآمدی اسکریپ استعمال کرنے والے یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے،اسی طرح ای ایف ایس لائسنس یافتہ سپلائرز سے 70 فیصد سے زائد اسکریپ لینے والے یونٹس پر بھی 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ہوگا۔علاوہ ازیں کیپٹو پاور یا خود بجلی پیدا کرنے والے اسٹیل یونٹس 35 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ ایف بی آر کے ریئل ٹائم سسٹم سے منسلک اہل یونٹس کے لیے سیلز ٹیکس 5 روپے فی یونٹ مقرر ہے جبکہ بجلی کے استعمال کی بنیاد پر ادا کیا گیا سیلز ٹیکس آٹ پٹ ٹیکس کے خلاف ایڈجسٹ کیا جا سکے گا۔

ماہانہ 5 لاکھ یا زائد بجلی یونٹس استعمال کرنے والے مینوفیکچررز کو اسٹیل میلٹر یا کمپوزٹ یونٹ قرار دیا جائے گا۔ مقررہ تاریخ تک سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے پر متعلقہ یونٹ کا بجلی کنکشن منقطع کیا جا سکے گا اس سلسلے میں تمام ڈسکوز کو یکم جولائی 2026 سے نئی شرحوں پر سیلز ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں اسٹیل میلٹرز اور کمپوزٹ یونٹس کی فہرست ہر 3 ماہ بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ اہل اسٹیل مینوفیکچررز کی فہرست سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…