بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹاورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا جس سے میڈیا فائلز کے حوالے سے صارفین کا ردعمل ظاہر کرنے کا انداز مکمل طور پر بدل جائے گا۔ واٹس ایپ نے 2024 میں فوٹو یا ویڈیو پر ریپلائی یا ری ایکشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔مگر اب تک صارفین فوٹو یا ویڈیو دیکھنے کے بعد فل اسکرین سے واپس جاکر ریپلائی یا ری ایکشن کرسکتے ہیں۔اب 2 سال بعد واٹس ایپ کی جانب سے میڈیا ویور کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جار ہا ہے اور میڈیا ویور کی فل اسکرین پر ایک نئی بار کو شامل کیا جارہا ہے۔کمپنی کی جانب سے نئے ری ڈیزائن میڈیا ویور انٹرفیس کو محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اب نئے انٹرفیس میں پریویو اسکرین میں ہی مکمل ریسپانس بار نظر آئے گی جس میں 2 ڈیفالٹ ایموجیز کو دیکھا جاسکے گا مگر مکمل ری ایکشن ایموجیز کو سنگل کلک پر دیکھا جاسکے گا۔اسی طرح صارفین ایموجی کی بورڈ تک رسائی بھی + بٹن پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔اسی طرح میڈیا ویور میں ایک مکمل چیٹ بار بھی اسکرین کے نیچے نظر آئے گی تاکہ صارفین ٹیکسٹ ریپلائی ٹائپ کرسکیں، تصویر یا ویڈیو اٹیچ کرسکیں گے، وائس میسج ریکارڈ یا کسی اور قسم کا مواد سینڈ کرسکیں گے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…