جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری

datetime 3  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حج 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز رواں ہفتے متوقع ہے، جبکہ عازمین سے حج اخراجات کی پہلی قسط وصول کرنے کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حج اخراجات دو مرحلوں میں وصول کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاکہ ایک ہی وقت میں زیادہ رقم ادا کرنے کی ضرورت نہ پڑے اور درخواست گزاروں پر مالی دباؤ کم ہو۔

ذرائع کے مطابق طویل حج پیکیج تقریباً 38 سے 42 دن پر مشتمل ہوگا۔ اس پیکیج کے لیے درخواست جمع کرانے والے افراد کو ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے پہلی قسط کے طور پر ادا کرنے ہوں گے۔

اسی طرح مختصر حج پیکیج کی مدت 20 سے 25 دن رکھی گئی ہے۔ اس اسکیم کے لیے پہلی قسط کی مجوزہ رقم 5 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حج اخراجات کا ابتدائی تخمینہ تقریباً 12 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے، تاہم حتمی لاگت کا اعلان وزارت کی جانب سے باضابطہ شیڈول جاری ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارت جلد ہی حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا مکمل شیڈول جاری کرے گی۔ اس کے بعد نامزد بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے اور پہلی قسط وصول کرنے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب مستقبل کے حج انتظامات کو مزید منظم بنانے کے لیے 2030 تک رجسٹریشن اور منصوبہ بندی کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے رجسٹریشن نظام کے تحت اب تک 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد اپنی رجسٹریشن مکمل کروا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…