بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحت کے فروغ اور بیرونِ ملک سے آنے والے خاندانوں کو سہولت دینے کے لیے بچوں کے ٹورسٹ ویزا سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت 15 جولائی سے 15 ستمبر 2026 تک 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سرکاری ٹورسٹ ویزا فیس وصول نہیں کی جائے گی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رعایت صرف ان بچوں کے لیے ہوگی جو اپنے والدین کے ساتھ سیاحتی مقصد سے یو اے ای آئیں گے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ والدین اور بچوں کی ویزا درخواستیں ایک ساتھ جمع کرانا ضروری ہوگا، ورنہ فیس معافی کی سہولت حاصل نہیں کی جا سکے گی۔اماراتی حکام کے مطابق یہ سہولت ان بچوں پر لاگو نہیں ہوگی جو پہلے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کی کفالت میں رہ رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی سیاح خاندانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔اگرچہ سرکاری ویزا فیس معاف کر دی گئی ہے، تاہم درخواست گزاروں کو ٹریول انشورنس، ویزا پروسیسنگ اور ٹریول ایجنسی کے سروس چارجز بدستور ادا کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق یہ اضافی اخراجات اوسطاً 120 درہم فی بچہ ہو سکتے ہیں۔عام طور پر بچوں کے ٹورسٹ ویزا پر 250 سے 350 درہم تک لاگت آتی ہے، لہٰذا اس رعایت سے دو بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے خاندان تقریباً 500 سے 700 درہم تک کی بچت کر سکتے ہیں۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیس میں یہ رعایت 30 روزہ اور 60 روزہ ٹورسٹ ویزا کی ابتدائی درخواستوں پر دستیاب ہوگی۔ تاہم اگر بعد میں ویزا میں توسیع کی ضرورت پیش آئے تو اس کے لیے مقررہ سرکاری فیس معمول کے مطابق ادا کرنا ہوگی، کیونکہ فیس معافی صرف پہلی درخواست تک محدود رکھی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…