لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے سابق چمپیئن کپتان پال کولنگ ووڈ تین میچوں کی سیریز کے لیے اینڈی فلاور کی کوچنگ میں اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے سابق ٹی ٹوئنٹی چمپین کپتان پال کولنگ ووڈ نے لاہور میں 12، 13 اور 15 سمتبر کو ہونےوالی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے۔ورلڈ الیون میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کی شمولیت کے
حوالے سے رپورٹس عام ہوئی تھیں تاہم آنے والے دنوں میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے نام سامنے آئیں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو فی کس 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے جس کو بین الاقوامی سیریز کا درجہ دیا جائے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پاکستان کا متوقع دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کے لیے 7 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 15 بین الاقوامی کرکٹرز نے مثبت جواب دیا ہے۔