ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،پاکستان کی حیرت انگیزپوزیشن

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابراعظم نے پانچویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمائے رکھے جبکہ آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔سری لنکا اور بھارت کی ون ڈے سیریز سے قبل جاری ہونے والی آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں، انھوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کررکھی ہے، بھارتی کپتان کوہلی بدستور نمبرون ہیں، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دوسری اور جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا،

انگلش کپتان جوئے روٹ چوتھے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے درجے پر ہیں، جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوائنٹن ڈی کک نے ساتویں جبکہ ہموطن فاف ڈوپلیسی نے آٹھویں پوزیشن سنبھالی، کیوی اوپنر گپٹل9ویں نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا کی شمولیت سے ٹاپ 10 مکمل ہوگئی۔حالیہ سیریز میں شامل ویرات کوہلی مزید عمدہ پرفارمنس سے برتری کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں، سردست انھیں وارنر پر 12 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے، سابق بھارتی کپتان دھونی 12، شیکھردھون13 اور نائب کپتان روہت شرما14ویں نمبروں پر ہیں۔بولنگ میں آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ کا راج قائم ہے، عمران طاہر دوسرے، مچل اسٹارک تیسرے، کیگاسو ربادا چوتھے اور بولٹ پانچویں درجے پر موجود رہے، پاکستانی اسٹار حسن علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کررکھی ہے، ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن ساتویں، افغان بولر راشد خان آٹھویں، کرس ووئکس نویں اور افغان بولر محمد نبی 10ویں درجے پر رہے۔ بھارتی پیسر بھونیشور کمار 13، لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل20 اور بمرا31 ویں نمبروں پر ہیں، یہ تمام بھی اچھی پرفارمنس سے اپنی عالمی درجہ بندی میں بہتری لا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ٹاپ 5آل رانڈرز میں بنگلہ دیش شکیب بدستور پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے حفیظ نے دوسری پوزیشن قبضے میں رکھی، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، آسٹریلوی فالکنر چوتھے اور سری لنکن میتھیوز پانچویں درجے پر رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…