جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

سر پر گیند لگنے سے پاکستانی کھلا ڑی جا ں بحق

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ابھرتا ہوا نوجوان کھلاڑی زبیر احمد سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے کاٹلنگ میں نوجوان کھلاڑی زبیر احمدسر پر کرکٹ کی گیند لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے ، جاں بحق ہونے والا کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے ہیرو معروف پاکستانی

بلے باز فخر زمان کی کرکٹ اکیڈمی کا رکن تھا۔ واضح رہے کہ فخر زمان کا تعلق بھی کاٹلنگ سے ہے جبکہ پاکستان کے لیجنڈری بلے باز یونس خان بھی مردان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مردان میں سر پر گیند لگنے سے نوجوان بلے باز کی ناگہانی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے کرکٹر زبیر احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر احمد کےانتقال سے ثابت ہوگیا کہ میچ کھیلتے ہوئے حفاظتی سامان اور ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ زبیراحمد گزشتہ روز خیبرپختون خوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔نجی کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے دوران زبیر احمد کو تیز بال گردن پر لگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ زبیر احمد گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے اورکرکٹ سیکھنے کےلئے گزشتہ کچھ عرصے سے اکیڈیمی سے منسلک ہوئے تھے۔زبیر احمد کی ناگہانی موت پر ان کے علاقے میں نہ صرف سوگ طاری ہے بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے والے دیگر نوجوان کھلاڑی بھی شدید افسردہ ہیں۔ ان کے مطابق زبیر احمد نہ صرف ایک اچھا طالبعلم بلکہ بہترین کرکٹر بھی تھا اور اس میں یہ صلاحیت تھی کہ وہ جلد پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایک بہترین اضافے کے طور پر سامنے آتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…