جمیکا( آن لائن )کیریبئن پریمیئر لیگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل اور ٹاپ آرڈر بابر اعظم ناقص فارم سے جان چھڑانے میں بدستور ناکام ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ کا میلہ اس وقت ویسٹ انڈیز میں سجا ہوا ہے جس میں 7قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شرکت کررہے ہیں جن میں سے ایک وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی ہیں ، پاکستان سپر لیگ 2میں تو کامران اکمل 353رنز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ سکورر رہے تھے
تاہم اس کے بعد ان کا بلا مکمل طور پر خاموش ہے اور کیریبئن پریمیئر لیگ میں اب تک 5میچز میں وہ محض 5.80کی اوسط 29رنز ہی بنا سکے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں لگاتا عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں تاہم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وہ ابھی مکمل طور پر قدم جمانے میں ناکام رہے ہیں۔بابر اعظم اس وقت کیریبئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمزون واریئرز کی نمائندگی کررہے ہیں اور میچز میں 14کی اوسط سے محض56رنز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔۔