بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی معروف کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا،3میچوں کی سیریز کھیلی جائیگی

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو،لاہور( آن لائن )پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا راستہ ہموار ہوگیا ہے اور جس ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی وجہ سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بند ہوئی تھی اب اسی ٹیم سری لنکاکے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی قومی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

تفصیلات کے مطابق ۔سری لنکا میں کرکٹ کے امور چلانے والا ادارہ ’سری لنکا کرکٹ‘ رواں برس دورہ پاکستان کے لیے اپنی قومی کرکٹ ٹیم بھیجنے کے لیے رضا مند ہوگیا اور اس سلسلہ میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔سری لنکن کرکٹ چیف تھیلنگا سوماتھیپالا نے کہا کہ سیکیورٹی کی جانچ پڑتال کے بعد کرکٹ ٹیم کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دی ہے جن میں سے کم از کم ایک لاہور میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا کرکٹ کے چیف سوما تھیپالا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے ایک سیکیورٹی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد سری لنکا ٹیم کو پاکستان میں کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور پاکستان آئندہ ماہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سریز کھیلیں گے اور ہم چاہتے ہیں کہ ان میں سے ایک میچ لاہور میں کرایا جائے۔لاہور واقعے کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہیں جبکہ 2015 میں زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔ دوسری جانب پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ کے صدر اور ان کے درمیان خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے کے لیے پی سی بی کی کوششوں میں مدد کرنے کیلئے سری لنکن بورڈ کے اس فیصلے سے نہایت خوش ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی جلد ہی یک یا دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کی تیاریوں کا آغاز کر دے گا۔اس فیصلے کو ایک ’تاریخی فیصلہ‘ قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایک مرتبہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرلیا تو دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان لانا آسان ہوجائے گا۔سری لنکن کرکٹ کے سربراہ نے خانہ جنگی کے دوران پاکستان ٹیم کی جانب سے سری لنکا کے دوروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’

گذشتہ 3 دہائیوں میں سری لنکا دہشت گردی کا شکار رہا اور اس دوران کوئی بھی ٹیسٹ ٹیم سری لنکا آکر کھیلنے کے لیے تیار نہیں تھی، ایسے میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے دورے کیے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی‘۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں تھلنگا سوماتھی پالا نے بتایا کہ سری لنکا کے سکیورٹی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کیا ہے سر ی لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے بیان کے مطابق پورے ملک میں صورتحال بہتر ہوتی دکھائی دے رہی ہے خاص طور پر لاہور کلیئر ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ستمبر میں پاکستان کے ساتھ ہمارے تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں اور ہم چاہیں گے کہ اس میں سے کم ازکم ایک میچ لاہور میں کھیلا جائے۔‘انھوں نے اے سی سی ممبران سے کہا کہ وہ پاکستان کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رسک ہمیشہ ہوتا ہے جیسے لندن میں چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دو حملے ہوئے لیکن آئی سی سی کی سکیورٹی گارنٹی ملنے پر میچ جاری رہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی ترقی کے لیے پورے ایشیائی خطے میں مواقع موجود ہیں۔

خیال رہے کہ 3 مارچ 2009 کو دہشت گردوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جب وہ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جارہے تھے۔اس واقعے میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا اور سری لنکن ٹیم کی بس کے ڈرائیور نے ٹیم کو اسٹیڈیم تک پہنچا دیا تھا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 پولیس اہلکاروں سیمت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں سری لنکن ٹیم کے 7 کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے، جبکہ پاکستانی امپائر احسن رضا بھی اس حملے میں دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…