اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قوم کا فخر سے بلند کردینے اور 327 میڈلز جیتنے والی یہ لڑکی کون ہے ؟جان کر آپ داد دینگے!!

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرن خان پاکستان کی اولین خواتین تیراکوں میں سے ایک ہیں جو اب تک کئی بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔پاکستان میں تیراکی کے شعبے میں اس وقت کئی خواتین ملک کا نام روشن کر رہی ہیں تاہم کرن خان نہایت منفرد اعزاز کی حامل ہیں جو کسی اور کھلاڑی کے پاس نہیں۔اپنے مختصر کیرئیر میں کرن کے جیتے جانے والے میڈلز کی تعداد 327 ہے جو نہایت منفرد اعزاز ہے۔کرن خان سنہ 2001 میں اس وقت پہلی بار توجہ کا مرکز بنیں جب 28 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں انہوں نے 7 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔وہ اس وقت ان کھیلوں

میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر ترین کھلاڑی تھیں۔کرن نے اپنا پہلا بین الاقوامی ڈیبیو سنہ 2002 میں کیا۔ اس کے 5 سال بعد ایک اور اہم مقابلے میں انہوں نے بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔سنہ 2010 میں 31 ویں قومی کھیلوں کے مقابلے میں انہوں نے نہایت منفرد تاریخ رقم کی جب انہوں نے انفرادی 12 اور ٹیم کے ساتھ 3 گولڈ میڈلز جیتے۔صرف 19 سال کی عمر کرن کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔کرن خان اب تک 327 میڈلز جیت چکی ہیں جن میں سے 47 انہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں حاصل کیے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…