اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سر ی لنکا کے صدر نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے ،سری لنکن ٹیم پاکستان میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی،پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سری لنکن صدر کے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا خیر مقدم کیا ہے۔قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے پر راضی ہیں۔ شہریار خان نے اگلے سال بنگلا دیشی ٹیم کے پاکستان
آنے کی نوید بھی سنادی۔پاکستان کرکٹ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نےکہا ہے کہ سری لنکن صدر کے ساتھ ملاقات مثبت رہی اور وہ اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے پر بھی راضی ہیں، انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز دبئی میں کھیلنے میں نقصانات ہیں اس لیے بنگلہ دیش کے ساتھ اگلی سیریز سری لنکن میدانوں میں کھیلیں گے لیکن اگلے سال بنگلہ دیش کی قومی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔