نئی دہلی (آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے لا کمیشن کو اختیار دیا ہے کہ بھارت میں کرکٹ کی سٹے بازی کو قانونی شکل دینے کیلئے کام کرے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لاکمیشن نے تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو باقاعدہ خطوط لکھ کر تجاویز مانگ لی ہیں جبکہ ساتھ ہی ریاستی کرکٹ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ
ان کی جانب سے خط کا جواب جلد ازجلد دیا جائے۔ تاکہ کمیشن اپنی رپورٹ تیار کر سکے۔اس سے قبل ماضی میں بھی بھارت عالمی کرکٹ میچز پر سٹے اور جوے کا گڑھ ہے اورکھیل کو اس ملک میں غیرقانونی سٹے بازی نے کئی بار داغدار کیا ہے تاہم کرکٹ میچز میں سٹے بازی اور جوا کافی عرصے حکام کیلئے دردسر بنا ہوا ہے ۔