منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی لینڈرز کو آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے، روی چندرن ایشون

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالے کیلی(آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر روی چندرن ایشون نے کہا ہے کہ آئی لینڈرز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آئی لینڈرز کے خلاف میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔ مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز نے کہا ہے کہ

آئی لینڈرز کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کیلئے ٹیم کو آخری میچ میں سر توڑ محنت کرنا ہوگی اور کھیل کے ہر شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے، موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم مشکل سے مشکل ہدف اور دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف کیلئے کھلاڑیوں کو میں عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ انکی کوشش ہوگی کے وہ میچ کے دوران عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرائیں۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتہ سے پالے کیلی میں شروع ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…