اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیا ہاکی کپ، 13 پلیئرز آزمائش سے قبل ہی ناکام قرار

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) رواں برس بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ کی تیاریوں میں مصروف 13 کھلاڑیوں کو ٹرائلز سے قبل ہی گھر بھیج دیا گیا۔کیمپ سے نکالے جانے والے پلیئرز میں محمد عتیق، قاضی اسفند یار، ذیشان بخاری، سہیل منظور، کاشف علی، فیصل رشید، اسد عزیز، اویس الرحمن، فراز، عثمان، ندیم، علی اکبر اور محسن صابری شامل ہیں۔ڈراپ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کوچز کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ 2 روزہ ٹرائلز 10 اگست سے شروع ہوں گے،

اس دوران کیمپ کمانڈنٹ فرحت خان، شفقت ملک اور محمد سرور کے ساتھ ہمیں فزیکل ٹرینر رانا نصراللہ بھی ٹریننگ کرواتے رہے، ایک روز قومی ٹیم کے ایک سابق منیجر کیمپ میں آئے اور انھوں نے 2 گھنٹے تک کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی لیے، اتوار کی صبح ہمیں بتایا گیا کہ خفیہ رپورٹ آئی ہے جس میں آپ لوگوں کا نام نہیں ہے، اگر چاہیں تو گھر جاسکتے ہیں۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں10 اور 11 اگست کو ٹرائلز کا بتایا گیا تھا، سلیکٹرز کی عدم موجودگی میں اور ٹرائلز لیے بغیر اچانک کیمپ سے گھر بھیج دینا ہماری سمجھ سے بالاتر ہے، جب ہم پوچھنے کی جسارت کرتے ہیں کہ وہ پیچھے سے رپورٹ کس نے بھیجی ہے اور ان عہدیداروں کو کیسے معلوم ہوگیا کہ کیمپ میں موجود فلاں، فلاں پلیئرز فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتے، تو ہم پر نافرمان پلیئرز کا لیبل لگ جاتا ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کوچز اور ٹرینر ہی زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں کہ کون سا کھلاڑی کتنا فٹ اور اس کی کارکردگی کیسی ہے، پلیئرز کے مطابق اگر ہمیں قومی ٹیم کے سابق منیجر کی رپورٹ کے بعد کیمپ سے نکالا گیا ہے تو وہ صرف 2 گھنٹوں میں کیسے جان گئے کہ کون سے کھلاڑی فٹ نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم تو یہ سمجھ کر آئے تھے کہ حکام قومی کھیل کی بہتری کیلیے سنجیدہ ہیں، اس لیے ہم نے بھی کیمپ میں خوب محنت کی، اسی طرح کھلاڑیوں کو کیمپ سے نکالا جاتا رہا

تو قومی کھیل سے وابستہ باصلاحیت کھلاڑی بد دل ہو کر کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرتے رہیں گے۔اس حوالے سے جب ایکسپریس نے کیمپ کمانڈنٹ فرحت خان اور کوچز محمد سرور اور شفقت ملک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو تینوں کے موبائل آف ہونے کی وجہ سے موقف معلوم نہ ہوسکا تاہم پی ایچ ایف کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ 13 کھلاڑی فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترسکے اور انھیں فزیکل ٹرینر نصراللہ کی رپورٹ کے بعد کیمپ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12سے22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائیگا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، عمان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔مزید معلوم ہوا ہے کہ ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے انتحاب کیلیے کھلاڑیوں کے2 روزہ ٹرائلز10اور11 اگست کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوں گے، کوچز کے مطابق ٹرائلزمیں 35 کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کردیا جائیگا، بعد ازاں ایونٹ کیلیے18رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔علاوہ ازیں کوچز کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں موجود 60 کھلاڑیوں کوخصوصی مشقوں کیساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچردیے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…