اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیریبئن لیگ، حسن علی پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اُڑے، تفصیلات کے مطابق کیریبین لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایسا ہی ایک میچ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور گیانا ایمزون وارئیرز کے درمیان کھیلا گیا،
جسے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے چار وکٹوں سے جیت لیا۔ چاڈوک والٹن نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز جوڑے۔ پاکستانی باؤلر حسن علی نے 19 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ اس کے جواب میں سینٹ کٹس نے یہ ہدف 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔سینٹ کٹس کے کھلاڑی کارلوس براتھویٹ نے 31 رنز بنائے۔ حسن علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، کیریبین لیگ کا تیسرا میچ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور جمیکا تلاواز کے درمیان کھیلا گیا، جو بارباڈوس کے نام رہا۔ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، پاکستان کے شعیب ملک 33 رنز بنا کر سب سے آگے رہے۔ عماد وسیم اور سینٹوکی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمیکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا سکی۔ اس طرح بارباڈوس 12 رنز سے فاتح رہا۔