کولمبو(آئی این پی)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے لیکن سیریز کا شیڈول تاحال فائنل نہ ہوسکا۔ سری لنکا اس وقت بھارت کیخلاف سیریز میں مصروف ہے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ سیریز کا پروگرام اس وقت منظوری کیلئے سری لنکن حکام کے پاس موجود ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہو جبکہ سری لنکن بورڈ پہلے ٹیسٹ میچز
کی سیریز کھیلنا چاہتاہے جبکہ سری لنکانے سیریز سے ایک ٹیسٹ بھی کم کردیا ہے اب سیریز میں دو ٹیسٹ پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہونگے۔پاکستان کیخلاف سیریز ختم ہوتے ہی پندرہ نومبرسے24 دسمبر تک سری لنکن ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا نے بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان سے ایک ٹیسٹ میچ کم کرایا ہے۔