پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سری لنکا نے بھارت کے خلاف شیڈول دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

datetime 3  اگست‬‮  2017 |

کولمبو(آن لائن) سری لنکا نے بھارت کے خلاف شیڈول دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جہاں لہیرو تھریمانے کو 13 ماہ بعد اسکواڈ میں طلب کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل کی بھی واپسی ہوئی ہے۔میزبان سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا اور مہمان بھارتی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔سری لنکا نے لکشن سنداکن کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے البتہ سورنگا لکمل کمر کی تکلیف کے باعث

دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔انجری کا شکار اسپنر رنگنا ہیراتھ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد میچ سے قبل کیا جائے گا۔اعلان کردہ اسکواڈ کپتان دنیش چندیمل، اینجلو میتھیوز، اپل تھرنگا، دمتھ کرونارتنے، نروشن ڈکویلا، کوشل مینڈس، دھاننجایا ڈی سلوا، دنشکا گناتھیلاکا، لہیرو کمارا، وشوا فرنینڈو، نووان پرادیپ، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، ملینڈا پشپاکمارا، لکشن سنداکن اور لہیرو تھریمانے پر مشتمل ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…