کراچی (آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بالر وسیم اکرم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس میں مستقل مزاجی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کے معیار میں کمی اور خامیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بنے ہوئے 70 سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک ہمارے ہاں ڈومیسٹک اور فرسٹ کلاس کا مناسب ڈھانچہ موجود نہیں۔سوئنگ کے سلطان نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو
سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو مستقل مزاجی کے ساتھ اس طرح کی کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈومیسٹک کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے، مکارکردگی میں تسلسل اسی وقت آئے گا جب ہم ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں سرمایہ لگائیں گے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کا انگلینڈ میں ٹی20 کرکٹ کھیلنا نیک شگون ہے اور اگر کھلاڑی انگلینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے تو ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔