’’کرکٹ کے مداحوں کیلئے شاندار خوخبری ‘‘ دنیا کی بہترین ٹیم پاکستان آنے کو تیار ۔۔ دشمنوں کے منہ لٹک گئے

3  اگست‬‮  2017

لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹیم کے انتخاب کا کام سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کو سونپ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مئی 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد سے سوائے زمبابوے کے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر 2015 میں مختصر سیریز کیلئے زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم اس کے بعد کسی بھی ٹیم نے دورہ نہ کیا۔ رواں سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں کرکٹ کی بحالی کی امید ہوئی اور فائنل کے انتظامات سے متاثر ہونے والے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون پاکستان لانے کا وعدہ کیا۔پی سی بی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی سی سی نے ورلڈ الیون کیلئے 15 کھلاڑیوں کے انتخاب کی ذمے داری اینڈی فلاور کو سونپ دی ہے اور اسکواڈ کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی سی سی خود کرے گی۔آفیشل کے مطابق ستمبر میں متوقع دورے میں اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ آئیں گے۔ابھی تک حکام نے ورلڈ الیون کے دورے کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر گرین سگنل نہیں دیا تاہم اس حوالے سے آئندہ ہفتے پی سی بی آفیشلز اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم اجلاس متوقع ہے۔پی سی بی آفیشل کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات اور این او سی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی 11 سے 19 ستمبر کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…