اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سری لنکا کیخلاف سیریز،قومی ٹیم میں مزید تین نئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع مل گیا،عمر اکمل اور فواد عالم کافیصلہ بھی ہوگیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی سلیکشن کمیٹی نے ہیڈکوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے سری لنکا کیخلاف تینوں فارمیٹ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار کر لی ہے ان کھلاڑیوں کو لاہور میں تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا جس کے بعد15 رکنی ٹیم کا علان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ان فٹ ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو کسی فارمیٹ کیلئے پاکستانی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب کھلاڑی فواد عالم کو سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ فی الحال موقع دینے کے موڈ میں دکھائی نہیں دیتی۔

تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز اوپنر صاحبزادہ فرحان، آل راؤنڈر عامر یامین، اوپنر امام الحق کو موقع دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلال آصف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ون ڈے سیریز میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد ان کی جگہ حارث سہیل اور عثمان صلاح الدین سے پر کی جائے گی۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ساتھی سلیکٹرز توصیف احمد، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی کے ساتھ مکی آرتھر اور ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید نے میٹنگ کے بعد پاکستان ٹیم کا ایک خاکہ تیار کر لیا ۔بیس اگست سے لاہور میں کیمپ لگاکر ان کھلاڑیوں کو چیک کیا جائے گا جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف روزی میں ملوث اور فٹنس مسائل سے دوچار عمر اکمل کو فی الحال مزید سبق سکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں کسی بھی فارمیٹ میں موقع نہیں دیا جا ئے گا جبکہ عمر اکمل کی ٹریننگ کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔27 سالہ عمر اکمل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو لگائی ہے جس میں وہ ٹریننگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں مڈل آرڈر بیٹسمین نے لکھا کہ یہاں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں، اس ٹریننگ سے مزید مضبوطی اور فٹنس حاصل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل کو فٹنس کا میعار برقرار نہ رکھنے کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا اور بعد ازاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے تھے۔ذرائع کے مطابق فواد عالم پر غیر اعلانیہ پابندی برقرار ہے۔ قومی سیزن میں مسلسل اچھی کارکردگی کا صلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ فاسٹ بولنگ میں سہیل خان، وہاب ریاض، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس کے ساتھ راحت علی ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راحت علی اپنی فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حیران کن طور پر آف اسپنر بلال آصف کو ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں آزمائے جانے کی تجویز ہے۔ اپنی بیٹنگ فارم کے حصول میں کوشاں احمد شہزاد اور محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں رکھا گیا جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں اوپنر شان مسعود ٹیم کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق سلیکٹر ابتدا میں ہر فارمیٹ کے لئے 20،20کھلاڑی منتخب کریں گے اوران میں سے 15 رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات جائے گی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والے یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد اسد شفیق اور اظہر علی میڈل آرڈر بیٹنگ کا بوجھ اٹھائیں گے۔احمد شہزاد اور محمد حفیظ کو ٹیسٹ فارمیٹ کی ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ البتہ حارث سہیل اور عثمان صلاح الدین کو گروم کیا جائے گاجبکہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں موقع ملنے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…