ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’پاکستان میں کرکٹ‘‘ اینڈی فلاور کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹیم کے انتخاب کا کام سابق زمبابوین کپتان اینڈی فلاور کو سونپ دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق مئی 2009 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشتگردوں کے

حملے کے بعد سے سوائے زمبابوے کے کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر 2015 میں مختصر سیریز کیلئے زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم اس کے بعد کسی بھی ٹیم نے دورہ نہ کیا۔ رواں سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ملک میں کرکٹ کی بحالی کی امید ہوئی اور فائنل کے انتظامات سے متاثر ہونے والے آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے ورلڈ الیون پاکستان لانے کا وعدہ کیا۔پی سی بی آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی سی سی نے ورلڈ الیون کیلئے 15 کھلاڑیوں کے انتخاب کی ذمے داری اینڈی فلاور کو سونپ دی ہے اور اسکواڈ کے حوالے سے حتمی فیصلہ آئی سی سی خود کرے گی۔آفیشل کے مطابق ستمبر میں متوقع دورے میں اینڈی فلاور ورلڈ الیون کے منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ آئیں گے۔ابھی تک حکام نے ورلڈ الیون کے دورے کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر گرین سگنل نہیں دیا تاہم اس حوالے سے آئندہ ہفتے پی سی بی آفیشلز اور پنجاب حکومت کے درمیان اہم اجلاس متوقع ہے۔پی سی بی آفیشل کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات اور این او سی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کھیلی 11 سے 19 ستمبر کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…