منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلوی بورڈ اور کھلاڑیوں میں معاوضوں کی جنگ سیز فائر کے قریب

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیا میں معاوضوں کی جنگ سیز فائر کے قریب پہنچ گئی، رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ بغیر ثالثی کے ہی معاملہ سلجھ جائے گا تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرکٹ آسٹریلیا کے بورڈ ڈائریکٹرز کریں گے۔اکتوبر 2012 میں کرکٹ آسٹریلیا کے 14 بورڈ ڈائریکٹرز کو 9 خودمختار ڈائریکٹرز سے تبدیل کیا گیا تھا، ان میں چیئرمین ڈیوڈ پیویر، مارک ٹیلر، بابو ایوری، جیک ہے، ایرل ایڈنگز، ٹونی ہیریسن، مائیکل کاسپرووچ، مشیل ٹریڈینک اور جان ہیمڈین شامل ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ میں شدت سے چھڑی ہوئی معاوضوں کی جنگ اسی غیرجانبدار بورڈ سے شروع ہوئی اور اب اسی کو ہی اس کا اختتام بھی کرنا ہے۔ اسی آزاد بورڈ کے بل بوتے پر کرکٹ آسٹریلیا نے کھلاڑیوں کو آمدنی میں سے حصہ دینے کے 20 برس پرانے طریقہ کار کو ختم کرتے ہوئے صرف معاوضوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا جسے کرکٹرز ایسوسی ایشن نے قبول نہیں کیا۔اس بارے میں پہلی تجویز بھی غیرجانبدار بورڈ کی جانب سے آئی، تب کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ پیویر نے کرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر گریگ ڈائیر سے مذاکرات کیے، اس وقت پلیئرز نے معاملے کو ثالثی میں بھیجنے کی تجویز دی جسے پیویر نے فوری طور پر رد کردیا تھا۔واضح رہے کہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بورڈ کی نمائندگی کیون روبرٹ کررہے تھے،انھیں موجودہ چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا جانشین بھی قرار دیا جاتا ہے تاہم جب معاہدوں کی مدت ختم ہونے کا وقت سر پر آگیا تب سدرلینڈ خود مذاکرات کا حصہ بنے، انھوں نے اے سی اے کے ہم منصب الیسٹر نکولس کے ساتھ مذاکرات بھی کیے مگردونوں فریقین کے درمیان کسی چیز پر اتفاق نہیں ہوسکا۔اس دوران سدرلینڈ نے معاملہ ثالثی میں بھیجنے کی پیشکش کی مگر اے سی اے کا کہنا تھا کہ اس سے مزید تاخیر ہوجائے گی، اب تنازع ایک بار پھر واپس کرکٹ آسٹریلیا کے غیرجانبدار بورڈ کو بھیج دیا گیا اور وہی اس بارے میں فیصلہ کرے گا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جلد ہی دونوں فریقین میں معاہدہ ہوجائے گااور اس کیلیے ثالثی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہ آ سکیں تاہم ابھی یہ پتا نہیں چلا کہ معاوضوں کا پرانا نظام بحال ہوگا یا کوئی اور راہ نکالی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…