پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اولمپکس میں کرکٹ کی راہ میں بھارت رکاوٹ بن گیا

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی) کرکٹ کے اولمپکس کا حصہ بننے میں بھی بھارت رکاوٹ بننے لگا۔ایک طرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کھیل کو اولمپکس کا حصہ بنانے کیلیے کوشاں ہے تو دوسری جانب بھارتی بورڈ نے اس میں بھی روڑے اٹکانے شروع کردیے ہیں، 2024 کے اولمپک گیمز میں کرکٹ کو شامل کرانے کیلیے ستمبر تک لازمی بڈ دینا ہوگی مگر بھارتی بورڈ باربار کی یاددہانیوں کے باوجود اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ نہیں کررہا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے یہ واضح شرط موجود ہے کہ

کسی بھی کھیل کی گیمز میں شمولیت کیلیے بڈ دینے کیلیے ایونٹ میں تمام بڑی ٹیموں اور اس کے ٹاپ پلیئرز کی شمولیت کی یقین دہانی ضروری ہے، اسی لیے بھارتی حمایت حاصل کیے بغیر آئی سی سی کوئی قدم نہیں اٹھا سکتا،نہ صرف بھارتی ٹیم کی پرفارمنس شاندار بلکہ وہ اس کھیل کی سب سے بڑی مارکیٹ بھی ہے۔بی سی سی آئی کی جانب سے کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانے میں عدم دلچسپی اس لیے بھی ہے کہ اس صورت میں اسے ملکی اولمپک ایسوسی ایشن کے تحت کام کرنا پڑے گا۔ بورڈکے ایک آفیشل نے کہاکہ ہم نے سنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ کو اولمپکس کا حصہ بنانا چاہتی ہے لیکن ہمارے بہت سے ممبران کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں، ویسے بھی ہمارے سامنے کئی سوال ہیں، کرکٹ کے اولمپک کا حصہ بننے سے ہمارا اسٹیٹس کیا ہوگا؟ اگر ہمیں اپنی خودمختاری سے ہاتھ دھونا پڑے تو پھر کیا ہوگا؟ایک ممبر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے ہی آئی سی سی نے ہمیں ریونیو میں حصہ کم دیا، اب ہم ان کو کوئی بھی فیصلہ خود پر مسلط نہیں کرنے دیں گے، اس بارے میں خود ہی سوچ بچار کرکے جلد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…